صوبہ سندھ نے مستحق افراد کے لیے امدادی رقم تین ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کر دی




صوبہ سندھ نے مستحق افراد کے لیے امدادی رقم تین ہزارروہے سے بڑھا کر چھ ہزارروپے کردی ہے۔

یہ بات صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کی زیر صدارت منعقدہ راشن کی ترسیل کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ مستحق افراد کی امدادی رقم میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت سندھ مزید فنڈز بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہر ضلع کو دو کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل شام سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

امتیاز شیخ کے مطابق راشن پہنچانے کا کام قائم کردہ کمیٹیاں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ راشن میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، خشک دودھ اور چینی سمیت دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے راشن پہنچانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت امداد کے لیے مزید فنڈز بھی دے گی۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن سے متاثرہ یومیہ اجرت کے افراد کی مدد اور انہیں راشن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ترسیل کمیٹیاں قائم کی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کو فی کس تین ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں