سپر سٹور میں کھانسنا پڑگیا مہنگا، خاتون پر دہشت گردی پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا




امریکہ میں ایک بڑے سپر سٹور میں خاتون کو کھانسنا مہنگا پڑ گیا۔

کورونا وائرس کے خوف سے سٹور انتظامیہ نے چھپن لاکھ روپے کی غذائی اشیا تلف کردیں۔ خاتون پر دہشت گردی پھیلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ خاتون نے مذاق میں چھینکا یا انہیں واقعی کوئی بیماری یا مسئلہ لاحق تھا ۔واقعے کے بعد خاتون کے طبی معائنے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میںمتاثر ہ افراد کی تعداد اسی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاکتیں بھی تیرہ سو سے زائد ہو گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں