خود کو سپر پاور سمجھنے والا امریکا کورونا کے آگے بے بس




واشنگٹن:(29 مارچ 2020)امریکا دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے،خود کو سپر پاور سمجھنے والا امریکا کورونا کے آگے مجبور اور بے بس ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے،جہاں مہلک وائرس مزید پانچ سو پچیس افراد جان لے گیا ہے،جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار دو سو اکیس ہوگئی ہے جبکہ بارہ ہزار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ اکیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب ایران میں مزید ایک سو انتالیس افراد چل بسے،ترکی میں مزید سولہ اموات سے مجموعی تعداد ایک سوآٹھ ہوگئی ہے۔

دنیا بھرمیں کوروناسے اموات کی تعداد تیس ہزار آٹھ سو سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ساڑھے چھ لاکھ افراد بیمار اور ایک لاکھ اکتالیس ہزار صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں