کورونا وائرس سے امریکا میں مزید 520 افراد ہلاک




واشنگٹن: (29 مارچ 2020) کورونا وائرس امریکا میں مزید 520 افراد جان لے گیا جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 221 ہوگئی۔

خود کو سپر پاور سمجھنے والا امریکا کورونا کے آگے مجبور اور بے بس ہے۔ امریکا دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے جہاں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

کورونا وائرس امریکا میں مزید 520 افراد جان لے گیا جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 221 ہوگئی ہے۔ 12 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ادھر ایران میں مزید 139 افراد چل بسے۔ جبکہ ترکی میں مزید 16 اموات سے مجموعی تعداد 160 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں