دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی




ویب ڈیسک: (29 مارچ 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تینتیس ہزار سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اٹلی میں سب سے زیادہ 10 ہزار 779 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسپین میں 6 ہزار 606 اور چین میں 3 ہزار 300 افراد جان سے گئے۔

امریکہ میں 9 ہزار 516 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد ہوگئی جن میں سے 2 ہزار 363 جاں بحق ہوئے۔

برطانیہ میں 19 ہزار 522 افراد متاثر اور 1200 سے زائد اموات ہوئیں۔

ایران میں 2 ہزار 646، فرانس میں 2 ہزار 606 اور بھارت میں اموات کی تعداد 27 ہوگئیں۔

دنیا بھر میں 7 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد اس موذی مرض سے متاثر ہوئے، جبکہ ڈیڑہ لاکھ سے زائد افراد نے اس سے چھٹکارا حاصل کیا۔

دوسری جانب چین نے کورونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن روکنے کا دعویٰ کردیا۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کی تشخیص اور اموات ان افراد میں ہوئی ہے جو دیگر ممالک سے اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ چینی صوبے ہوبئی میں گزشتہ چار روز سے کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں