مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی، عوام کی زندگی اجیرن بنا دی




دہلی: (30 مارچ 2020) منصوبہ بندی اورحکمت عملی سے عاری اکیس روزہ لاک ڈاؤن نے بھارتی عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔ نقل و حمل کے تمام ذرائع بند ہونے کے باعث بڑے شہروں سے لاکھوں افراد اپنے آبائی علاقوں کی طرف انخلا کر رہے ہیں اور وہ یہ تمام سفر پیدل کرنے پر مجبور ہیں۔

دہلی کی سڑکوں پر ہزاروں افراد کے گروہ نقل مکانی کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا موجب ہیں۔ بھارتی عوام اس ناقص حکمت عملی پر مودی سرکار پر شدید برہم ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے صورتحال بھانپ کر لوگوں کا برہمی کم کرنے کے لیے اپنی قوم سے معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ اس طرح کے سخت فیصلوں پر معذرت خواہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں