دنیا بھر میں 33 ہزار 983 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی جنگ ہار گئے




نیویارک: (30 مارچ 2020) دنیا بھر میں 7لاکھ 23ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 33 ہزار 983 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 53ہزار 793افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے۔

دنیا بھر میں سات لاکھ تئیس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو ئے جبکہ اموات کی تعداد تینتیس ہزار نو سو تراسی ہو گئی اور دنیا بھر میں ایک لاکھ ترپن ہزار سات سو سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا میں ایک لاکھ بیالیس ہزار چھ سو سے زائد افراد متاثر ہیں اور دو ہزار چار سو پچاسی سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں ستانوے ہزار چھ سو چوراسی افراد متاثر اور اموات کی تعداد دس ہزار سات سو اناسی ہوگئی۔ چین میں اکیاسی ہزار چار سو ستر افراد متاثر اموات تین ہزار تین سو چار ہوگئیں۔ اسپین میں اسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اموات چھ ہزار آٹھ سو تین ہوگئیں۔ جرمنی میں باسٹھ ہزار چار سو پینتیس افراد متاثر، پانچ سو اکتالیس اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں چالیس ہزار سے زائد افراد متاثر،اموات دو ہزار چھ سو تجاوز کرگئیں۔ ایران میں اڑتیس ہزار تین سو نو متاثر، اموات کی تعداد دو ہزار چھ سو چالیس ہوگئیں۔ برطانیہ میں انیس ہزار پانچ سو بائیس متاثر،اموات ایک ہزار دو سو اٹھائیس ہوگئیں۔

سوئٹزر لینڈ میں چودہ ہزار آٹھ سو سے زائد متاثر، اموات کی تعداد تین سو ہوگئی۔ نیدر لینڈ میں دس ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ متاثر،اموات سات سو اکہتر ہوگئیں۔ ترکی میں نو ہزاردوسو سترہ متاثر، اموات ایک سو اکتیس ہوگئیں۔کینیڈا میں چھ ہزار تین سو بیس متاثر،اموات پینسٹھ ہوگئیں۔ آسٹریلیا میں چار ہزار ایک سو تریسٹھ متاثر، اموات سترہ ہوگئیں۔ سعودی عرب میں ایک ہزار تین سو متاثر، اموات آٹھ ہوگئیں۔ انڈیا میں ایک ہزار سے زائد متاثر اور اموات ستائیس ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں