نریندر مودی نے سخت لاک ڈاؤن پر عوام سے معافی مانگ لی




نئی دہلی: (30 مارچ 2020) بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے کورونا وائرس کی روم تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن پر عوام سے معافی مانگ لی۔

نریندر مودی نے اپنے ماہانہ خطاب میں عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ان سخت اقدامات پر آپ سے معافی مانگتا ہوں جو آپ کی زندگی میں مشکلات کا سبب بنے، خاص کر ملک کے غریب عوام سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ آپ میں سے کچھ لوگ مجھ سے ناراض ہیں مگر یہ سخت اقدامات ہی اس جنگ کو جیتنے کے لیے ضروری ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے غریب یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کس طرح کا وزیراعظم ہے جس نے ہمیں اتنی مشکل میں ڈال دیا لیکن لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، اب تک جو اقدامات کیے گئے وہی بھارت کو کورونا کے خلاف فتح دلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں