امریکی صدر کا کورونا سے دو لاکھ اموات ہونے کا خدشہ




واشنگٹن: (30 مارچ 2020) امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس سے دو لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اموات کی تعداد ایک لاکھ تک روک سکے تو یہ کامیابی ہو گی۔ ٹرمپ نے لاک ڈاؤن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

ٹرمپ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ ہولناک انکشافات کیے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک رہی تو یہ بڑی کامیابی ہوگی لیکن امکان یہی ہے کہ دو ہفتوں تک اموات کی شرح میں اضافہ ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے لاک ڈاؤن اور سماجی رابطے محدود کرنے کی تاریخ بارہ سے بڑھا کر اب تیس اپریل تک کر دی ہے۔ امریکی صدر کو امید ہے کہ جون تک حالات قابو میں آجائیں گے۔ ٹرمپ نے دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ طے شدہ گائیڈ لائن پر ہر امریکی عمل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں