برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نےاپنےتمام طیارے گراؤنڈ کردیے




مانچسٹر: (30 مارچ 2020) برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نےاپنےتمام طیارے گراؤنڈ کرکے ملازمین کو دو ماہ کی چھٹی پر گھر بھیج دیا تاہم کمپنی ملازمین کو برطانوی حکومت کی جانب سے تنخواہ کی 80 فیصد رقم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا گزر بسر کرسکیں۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس سمیت ہزاروں افراد میں اس جان لیوا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جس کے بعد ملک بھر لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے گئے تھے۔برطانیہ میں ان دنوں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی دوران برطانوی ایئر لائن ایزی جیٹ نے اپنے344 طیارے گراؤنڈ کرکے ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو حکومت کی جانب سے تنخواہ کی 80 فیصد رقم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا گزر بسر کرسکیں۔ کمپنی نے دیگر ممالک میں پھنسے 45 ہزار برطانوی مسافروں کو کیلیے 650 خصوصی پروازیں چلائیں تھیں۔

ترجمان ایزی جیٹ کا کہناہےکہ کمپنی کی جانب سےفلائٹ آپریشن روکنےکافیصلہ موجودہ بحران میں خسارے سےبچنےکیلیے کیا گیا ہے، کرونا وائرس بحران میں بہت سی ایئرلائن دیوالیہ ہونے کی صورتحال سے دوچار ہیں۔ترجمان کے مطابق کمپنی کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ، ایزی جیٹ حکومت کے ساتھ مل کر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کیلیے تیار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں