کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار کے قریب جا پہنچی




ویب ڈیسک: (30 مارچ 2020) کورونا وائرس پر کنٹرول نہ ہوسکا۔ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 37ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے،ساڑھے سات لاکھ سے زائد بیمار ہیں، ایک روز میں اٹلی میں 812افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، وزیر صحت، اسکاٹ لینڈ کے وزیر اورچیف میڈیکل افسر کورونا کا شکار ہونے کے بعد بدستور قرنطینہ میں ہیں اور گھرسے کام کررہے ہیں۔ حکومت کے چیف میڈیکل ڈاکٹر کا کہناہے برطانیہ میں یہ لاک ڈاؤن چھ ماہ تک جاری رہ سکتاہے۔برطانوی وزیراعظم کے مشیر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیاکہ بلارنگ و نسل کے ہر شخص کو مفت مڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے۔ کورونا وائرس کے باعث بھارت میں لاک ڈاؤن کے باوجود دو افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29ہوگئی جبکہ 1071 بیمار ہیں۔ ایک روز میں بھارت میں کورونا کے 47نئے کیسسز کی تشخیص ہوئی۔انگلینڈ میں ایک روز میں 159افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 12سو چوراسی ہوگئی۔

برطانوی شہزادہ چارلس سات دن کے بعد قرنطینہ سے باہر آگئے ہیں۔سات روز پہلے ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں