دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 37 ہزار 8 سو سے زائد ہو گئیں




نیویارک: (31 مارچ 2020) دنیا بھر میں سات لاکھ پچاسی ہزار ہزار سات سو سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ اموات کی تعداد سینتیس ہزار آٹھ سو چھبیس سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

>امریکا میں ایک لاکھ چونسٹھ ہزاردو سو چھیاسٹھ سے زائد متاثر ہیں جبکہ تین ہزار ایک سو ستر سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر اور اموات کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو انسٹھ ہوگئی۔ چین میں اکیاسی ہزار پانچ سو اٹھارہ متاثر،اموات تین ہزار تین سو چار ہوگئیں۔ اسپین میں ستاسی ہزار نو سو چھپن سے زائد افراد متاثر ہیں۔ اموات سات ہزار سات سو سولہ ہوگئیں۔ جرمنی میں چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو پچیاسی متاثر، چھ سو پینتالیس اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں چوالیس ہزار پانچ سو پچاس ہزار سے زائد متاثر،اموات تین ہزار سے زائد ہوگئیں۔ ایران میں اکتالیس ہزار پانچ سو پچانوے متاثر، اموات کی تعداد دو ہزار سات سو ستاون ہوگئی۔
>برطانیہ میں بائیس ہزار سے زائد متاثر،اموات چودہ سے سو زائد ہوگئیں۔ سوئٹزر لینڈ میں پندرہ ہزار نو سو بائیس متاثر، اموات کی تعداد تین سو انسٹھ ہوگئی۔ نیدر لینڈ میں گیارہ ہزار سات سو پچاس متاثر، اموات آٹھ سو چونسٹھ ہوگئیں۔ ترکی میں دس ہزار آٹھ سو ستائیس متاثر،اموات ایک سو سڑسٹھ ہوگئیں۔ کینیڈا میں سات ہزار سات سو چوہتر متاثر،اموات بانوے ہوگئیں۔ آسٹریلیا میں چار ہزار پانچ سو چودہ متاثر، اموات انیس ہوگئیں۔ سعودی عرب میں ایک ہزار چار سو ترپن متاثر، اموات آٹھ ہوگئیں۔ انڈیا میں ابارہ سو سے زائد متاثر اور اموات بتئیس ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں