دنیا بھر میں 42ہزار339 سے زائد افرد کورونا وائرس کا شکار




نیویارک: (1 اپریل 2020) کورونا وائرس سے دنیا کے 203 ممالک کے 8 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 42ہزار339 سے زائد افراد اس وبا کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں ایک لاکھ 78ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا کے دو سو تین ممالک کے آٹھ لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوگئے۔ اموات کی تعداد بیالیس ہزار تین سو انتالیس ہوگئی۔ دنیا بھر میں ایک لاکھ اٹہتر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا میں ایک لاکھ اٹھاسی ہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں، چار ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو سے زائد افراد متاثر اور اموات کی تعداد بارہ ہزار چار سو اٹھائیس ہوگئی۔ اسپین میں پچانوے ہزار نو سو تئیس سے زائد افراد متاثر ہیں۔ اموات آٹھ ہزار چار سو چونسٹھ ہوگئیں۔ چین میں اکیاسی ہزار پانچ سو چون متاثر، اموات تین ہزار تین سو بارہ ہوگئیں۔ جرمنی میں اکہتر ہزار آٹھ سو سے زائد متاثر، سات سو پچہتر اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں باون ہزار سے زائد متاثر، اموات تین ہزار پانچ سو تئیس سے زائد ہوگئیں۔

ایران میں چوالیس ہزار چھ سو متاثر، اموات کی تعداد دو ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہوگئی۔ برطانیہ میں چھبیس ہزار سے زائد متاثر، اموات ایک ہزار سات سو نواسی ہوگئیں۔ سوئٹزر لینڈ میں سولہ ہزار چھ سو پچاس متاثر، اموات کی تعداد چار سو تینتیس ہوگئی۔ بیلجیم میں سات سو پانچ اموات ہوگئیں، بارہ ہزار سات سو پچہتر افراد متاثر ہیں۔ نیدر لینڈ میں بارہ ہزار پانچ سو انسٹھ متاثر، اموات ایک ہزار انتالیس ہوگئیں۔ ترکی میں تیرہ ہزار پانچ سو اکتیس متاثر، اموات دو سو چودہ ہوگئیں۔کینیڈا میں آٹھ ہزار چھ سو بارہ متاثر، اموات ایک سو ایک ہوگئیں۔ آسٹریلیا میں چار ہزار آٹھ سو ساٹھ متاثر، اموات اکیس ہوگئیں۔ سعودی عرب میں ایک ہزار پانچ سو تریسٹھ متاثر، اموات دس ہوگئیں۔ انڈیا میں سولہ سو سے زائد متاثر اور اموات پینتالیس ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں