کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی




ویب ڈیسک: (یکم اپریل 2020) کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پینتالیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پینتالیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے نو لاکھ افراد سے زیادہ بیمار ہیں، جبکہ ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ایک روز میں اسپین میں 864 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بیمار ہیں۔ ایران میں 138 افراد دم توڑ گئے، جبکہ امریکا میں 463 افراد کے مرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس کے علاوہ اٹلی میں 727 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ مزید دو ہفتے مشکل ہوں گے اور عوام کو یہ تکلیف براداشت کرنا ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر انتھونی فاسی نے کہا کہ امریکا میں وائرس کے باعث ایک سے دو لاکھ شہری مرسکتے ہیں لیکن کوشش ہوگی کہ ہلاکتوں کی تعداد کو ایک لاکھ تک محمدود رکھا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ ہوسکتی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، وزیرصحت ہینکوک، چیف میڈیکل افسر، اسکاٹ لینڈ کے وزیر اور بورس جانسن کے مشیر بدستور قرنطینہ میں ہیں۔ برطانیہ میں ایک روز میں 563 افراد دم توڑگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 2352 ہوگئی ہے۔

روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے گھر سے کام کریں گے۔ پیوٹن نے ایسا اقدام اسپتال کے ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات کے بعد  کیا۔ دونوں کی ملاقات کے بعد ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پیوٹن احتیاطاً قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

بھارت کے مختلف ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے، جبکہ 1894 بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں