جرمنی پاکستان، مصر اور اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرے گا




برلن: (یکم اپریل 2020) جرمنی پاکستان، مصر اور اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرے گا، حکومت نے منظوری دے دی ہے۔

یورپی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت نے مصر کو ایک آبدوز اور اسرائیل کو چار جنگی جہاز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے وفاقی سیکیورٹی کونسل کے ان فیصلوں سے وفاقی کمیٹی کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا۔

اسی طرح خلیجی ملک قطر کو بھی تقریباً 180 ملین یورو کا دفاعی سازو سامان فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک جنگی طیارہ پاکستان، جبکہ 72 دفاعی میزائل فلپائن کو فراہم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں