بھارتی مظالم جاری، مارچ میں قابض فوج نے تیرہ کشمیری شہید کئے




سرینگر: (2 اپریل 2020) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ قابض فوج نے مارچ کے مہینے میں تیرہ کشمیری شہید اور متعدد زخمی کر دیئے۔ قرنطینہ مرکز میں موجود لوگوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مارچ کے مہینے میں بھی ریاستی دہشتگردی جاری رکھی۔ مقبوضہ وادی سمیت گھر گھر آپریشن اور مظاہرین پر فائرنگ کرکے تیرہ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری میڈیا سروس کے ریسرچ سینٹر کے جمع کئے گئے ڈیٹا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مارچ کے مہینے میں تیرہ افراد کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے بہانے سات کشمیری نوجوانوں کو بھی زخمی کر دیا۔

مارچ کے مہینے کے دوران بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران حریت رہنماؤں سمیت آٹھ سو چھ افراد کو بھی گرفتار کیا۔کشمیر میں قائم کورونا قرنطینہ مرکز میں موجود لوگوں کا کہناہے کہ ان کے ساتھ انسانیٹ سوز رویہ روا رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں