امریکی صدر کاایران پر عراق میں امریکا کے فورسز پرحملے کی منصوبہ بندی کا الزام




واشنگٹن: (2 اپریل 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر عراق میں امریکا کے فورسز اور اثاثوں پرحملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ حملے کی صورت میں تہران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے سماجی روابط کے نیٹ ورک ٹوئٹر پر ٹوئٹس میں ایران کو انتباہ کیاکہ عراق میں امریکی فوج یا اثاثوں کو نشانہ بنایا گیاتو تہران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایران کو دھمکی دی ہے اور انتباہ کیا تہران امریکی فوج اور اثاثوں پر حملے کا سوچے بھی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں