کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی




ویب ڈیسک: (02 اپریل 2020) کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد50ہزار 900سے زائدہوگئی۔ پونے دس نولاکھ سے زائد بیمار ہیں۔دولاکھ صحتیاب ہوگئے ہیں۔سعودی عرب اورتھائی لینڈ نےکوروناسےنمٹنےکےلیےکرفیولگادیاہے۔روسی صدر ولادی میرپیوٹن نےورکروں کی گھرسےکام کرنےکی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اٹلی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ہلاکتو ں کی تعداد سات سو ساٹھ ہوگئی اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تیرہ ہزارنو سو پندرہ ہوگئی جبکہ بیماروں کی تعداد ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے دو ہزار کیسسز کی تشخیص ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تریپن ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں پانچ سو انہتر افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔امریکا میں چوبیس گھنٹے میں چھ سو چھتیس افراد ہلاک ہوئے اور مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے بھی زائد ہوگئی۔ اسپین میں ایک روزمیں سات سو نو افرادہلاک ہوگئے۔ایران میں مرنے والوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی۔

بیلجیم میں ایک سو تراسی افراد ہلاک ہوئے۔ہالینڈ میں ایک سو چھیاسٹھ افراد جان سے گئے۔سعودی عرب نے کورونا سے نمٹنےکےلیےمکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاحکم ثانی چوبیس گھنٹےکرفیولگادیا۔تھائی لینڈ نے بھی کرفیو لگادیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں