مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی، 35 سے زائد نوجوان گرفتار




سری نگر: (03 اپریل 2020) مقبوضہ کشمیر میں سفاک بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ ظالم فوج نے جمعہ کے روز نام نہاد آپریشن کے دوران 35 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں انتہاپسند مودی کی بحارتی فوج ضلع کپواڑہ، باندی پورہ، بارہ مولا، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد سمیت دیگر اضلاع میں گھر گھر تلاشی کے دوران جعلی آپریشن  کر کے نہتے کشمیریوں میں خوف بیٹھا رہی ہے۔ اور مظلوم نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں