سعودی عرب میں کورورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات مزید سخت




ریاض: (03 اپریل 2020) سعودی عرب میں کورورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ دمام، قطیف اور طائف میں کرفیو کے اوقات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہر دمام ،قطیف اور طائف میں کرفیو کے آغاز کا وقت بڑھا کر آج تین بجے کردیا گیا ہے۔ جبکہ کرفیو کا دورانیہ تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

مذکورہ شہروں میں ہر قسم کی تجارتی سرگرمی اور کام کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ میڈیکل اسٹورز، بینکنگ خدمات، راشن کی دکانیں اور ایندھن کے اسٹیشنز اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں