دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرگئی




ویب ڈیسک: (03 اپریل 2020) کورونا وائرس 203 ممالک تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ 10 لاکھ سے زائد بیمار ہیں، جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ایک روز میں فرانس میں 1120 افراد ہلاک ہوگئے۔ اٹلی میں 766 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14500 سے تجاوز کر گئی۔ جبکہ امریکا میں 716 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6500 سے زائد ہوگئی۔ اس کے علاوہ اسپین میں 922 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زیادہ بیمار ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں ایک روز میں 684 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا سے مزید چار افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے 154 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار 39 ہوگئی ہے۔

ایران میں 134 افراد  جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 32 سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ 53 ہزار سے زائد وائرس سے بیمار ہیں۔

امریکا، برطانیہ، تھائی لینڈ، بھارت اور دیگر ممالک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو جاری ہے۔ برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن، وزیر صحت ہینکوک، چیف میڈیکل افسر سمیت اہم عہدیدار کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔ جبکہ مودی کو قرنطینہ میں تیسرے روز تیز بخار آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں