چین، کورونا سے ہلاک مریضوں، طبی عملے کی یاد میں ایک روزہ سوگ




بیجنگ: (4 مارچ 2020) چین بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں، طبی عملے کی یاد میں ایک روزہ سوگ منایا گیا۔

دارالحکومت بیجنگ سمیت مختلف شہروں میں یادگاری تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جس میں ہر شخص اپنی جگہ ساکت ہوگیا۔ چینی سفارت خانوں اورقونصل خانوں پر قومی پرچم سرنگوں،تمام تفریحی سرگرمیاں معطل رہیں۔ چینی حکومت کا ڈاکٹر لی سمیت چودہ طبی کارکنوں کیلئے اعزازکا بھی اعلان کیا گیا۔ ووہان پولیس کے ذریعے ڈاکٹر لی کو، نامناسب سزا کا اعتراف بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں