بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا




سری نگر: (04 اپریل 2020) کورونا سے جنگ لڑنے کے بجائے بھارتی دہشت گرد فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی وحشیانہ اقدامات میں لگی ہوئی ہے۔ وادی میں تلاشی اور جعلی آپریشن کے نام پر آج پھر چار کشمیری نوجوانوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت عروج پر ہے ۔ ضلع کپواڑہ باندی پورہ ، بارہ مولا اور دیگر اضلاع میں نام نہاد آپریشن جاری ہیں جس کی زد میں آکر مجبور اور لاچار نہتے کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پر بے رحم اور جلاد مودی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو خون میں بھی نہلا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں