فرانس میں ناملعوم شخص کا چاقو سے حملہ، دو افراد ہلاک




پیرس: (04 اپریل 2020) فرانس میں نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کیا جس سے دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے قصبے رومانز سُراسرئیر میں نامعلوم جنونی شخص نے اچانک شاپنگ سینٹر میں گھس کر خریداروں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو افراد ایسے بری طرح لہولہان ہوئے کہ جان کھو بیٹھے۔

حادثے میں تین کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔حملہ آور کا تعلق سوڈان سے بتایا جاتا ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ اس نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں