تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان بے بنیاد قرار




ریاض: (04 اپریل 2020) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان کو بے بنیاد قرار دیا۔

شہزادہ فیصل کے مطابق روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب سعودی عرب کااوپیک پلس کے سمجھوتے سے نکل جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جملہ غیر ضروری اور بلاجواز ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ سمجھوتے سے سعودی عرب کے انخلا کی بات درست نہیں ہے بلکہ معاہدے سے نکل جانے والا ملک روس ہے۔

سعودی عرب اور دیگر 22ممالک روس کو مزید کمی اور معاہدے میں توسیع پر قائل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے لیکن روس اس پر تیار نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں