امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے سے انکار




واشنگٹن: (04 اپریل 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز مرکز برائے انسداد امراض (سی ڈی سی) کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے کی ہدایات دی گئیں لیکن یہ ہدایت رضاکارانہ تھی آپ نے یہ لازمی نہیں کرنا ،میں تو ایسا نہیں کررہا۔

ٹرمپ کاکہنا تھاکہ انہیں اپنے دفتر میں ماسک پہن کر صدور، وزرائے اعظم، ڈکٹیٹرز، بادشاہوں اور ملکاؤں کا استقبال نہیں کرنا ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس ماسک دستیاب نہیں تو وہ عارضی طور پر اسکارف کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں