امریکا کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہونے لگا




نیویارک:(05 اپریل 2020)امریکا میں کورونا وائرس سے مسلسل چوتھے روز ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا سے مسلسل چوتھے روز ایک ہزارسے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں، جس کے باعث امریکہ بھر میں  آٹھ ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سوا تین لاکھ افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاستوں میں نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں امرنے والوں کی تعداد 35 سو سے بڑھ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی، ریاست کے گورنر نے آنے والے دنوں میں بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنے والے دو ہفتے مزید ہلاکت خیز ہو ں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں