سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2385 ہوگئی




ریاض: (05 اپریل 2020) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2385 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2385 ہوگئی ہے۔ 488 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوچکی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں میں 53 فیصد کی تعداد غیرملکیوں کی ہے، جبکہ 47 فیصد سعودی شہری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں