مصر کے وزیر اوقاف کا رمضان المبارک میں بھی مساجد بند رکھنے کا اعلان




کارئرہ: (05 اپریل 2020) کورونا وائرس کی وباء جاری رہنے کی صورت میں مصر کے وزیر اوقاف نے رمضان المبارک میں بھی مساجد بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری وزیر برائے اوقاف ڈاکٹر محمد مختار نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس اگر اسی طرح جاری رہا تو رمضان المبارک کے دوران بھی مساجد بند کردی جائیں گی۔

وزیر اوقاف نے مزید کہا ہے کہ وباء کے خاتمے سے پہلے مساجد کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مساجد وباء کے ختم ہونے کے بعد ہی کھلولی جائیں گی۔

دوسری جانب مصر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد اور اموات 71 ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں