نیویارک کے چڑیا گھرمیں موجود چیتے میں کورونا وائرس کی تصدیق




نیویارک: (6 اپریل 2020) چڑیا گھر میں موجود چیتے میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق چیتے کو یہ وائرس وہاں موجود کوروناوائرس سے متاثرہ شخص کی وجہ سے لگا۔

چڑیاگھرمیں چھ مزید چیتوں اور شیروں میں کورونا وائرس کی علامات نظر آرہی ہیں لیکن ان کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ یہ دنیا میں کسی بھی جانور کے کوروناسے متاثر ہونے کا پہلا کیس ہے۔ امریکی ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ یہ ابھی طے شدہ نہیں کہ جانور بھی کورونا وائرس پھیلانے کی وجہ بن سکتے ہیں یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں