دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہزار 487 ہو گئیں




نیویارک: (6 اپریل 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بارہ لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو ستاون سے تجاوز کرگئی۔ اموات کی تعداد انہتر ہزار چار سو ستاسی تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں دو لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکا میں مسلسل پانچویں روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکا میں اموات کی تعداد نو ہزار چھ سو اٹھارہ ہوگئیں۔ تین لاکھ سینتیس ہزار افراد متاثر ہیں۔اسپین میں ایک لاکھ اکتیس ہزار چھ سو چھیالیس سے زائد افراد متاثر ہیں۔ اموات بارہ ہزار چھ سو اکتالیس ہوگئی۔ اٹلی میں ایک لاکھ انتیس ہزار افراد متاثر اور اموات کی تعداد پندرہ ہزار آٹھ سو ستاسی ہوگئی۔ جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد متاثر، ایک ہزار پانچ سو چوراسی اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں ترانوے ہزار متاثر، اموات آٹھ ہزار سے زائد ہوگئیں۔ چین میں اکیاسی ہزار سات سو متاثر،اموات تین ہزار تین سو اکتیس ہوگئیں۔ ایران میں اٹھاون ہزار دو سے زائد متاثر، اموات کی تعداد تین ہزار چھ سو ہوگئیں۔

برطانیہ میں سینتالیس ہزار آٹھ سو سے زائد متاثر،اموات پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔ ترکی میں ستائیس ہزار سے زائد متاثر ہیں پانچ سو چوہتر اموات ہوچکی ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں اکیس ہزار سے زائد متاثر، اموات کی تعداد سات سو پندرہ ہوگئی۔ بیلجیم میں انیس ہزار سات سو متاثر، اموات کی تعداد ایک ہزار چار سو سینتالیس ہوگئی، ہالینڈ میں سترہ ہزار آٹھ سو اکیاون متاثر،اموات ایک ہزار سات سو چھیاسٹھ ہوگئیں۔ کینیڈا میں ساڑھے پندرہ ہزار متاثر، اموات دو سو اسی ہوگئیں۔ آسٹریلیا میں پانچ ہزار سات سو اٹھاسی متاثر، اموات انتالیس ہوگئیں۔ سعودی عرب میں تین ہزار دو سو ستتر سے زائد متاثر، اموات چونتیس ہوگئیں۔ انڈیا میں چار ہزار سے زائد متاثر اور اموات ایک سو اٹھارہ ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں