مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی




سرینگر: (6 اپریل 2020) مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوج میں ہٹلر مودی کے معصوم کشمیریوں پر ظلم، زیادتی اور وحشیانہ اقدامات کے باعث بھارتی فوج میں خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات دو فوجی اہلکاروں نے خودکشی کر لی۔

ضلع باندی پورہ اور سمبا میں تعینات دو بھارتی اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔ ضلع باندی پورہ میں ساتندرہ کمار ٹومر نے دوران ڈیوٹی فوجی کیمپ میں جبکہ ضلع سمبا میں چالیس سالہ مکھن لال نامی بھارتی فوجی نےبھی فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے اپنی جان کا خاتمہ کرلیا۔ دوہزار سات سے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں چارسو اننچاس بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں