اوپیک پلس کا اجلاس جمعرات کو ہو گا




ریاض: (6 اپریل 2020) اوپیک پلس کا اگلا اجلاس جمعرات کو سعودی عرب کی میزبانی میں ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر یہ ویڈیو کانفرنس کی شکل میں ہوگا۔

سعودی آرامکو مئی کے لیے خام تیل کی قیمت فروخت کا باضابطہ اعلان کو دس اپریل تک نہیں کرے گی۔ جمعرات کے روز ہونے والے اوپیک پلس اجلاس میں تیل کی پیدوار میں کمی سے متعلق ممکنہ فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔ مارچ میں اوپیک پلس ممالک کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت کسی نتیجے کے بغیر ختم کردی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی اور روسی قیادت نےدس ملین بیرل تک تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں