فلپائن: کورونا وائرس قانون کی خلاف ورزی پر شہری کوگولی ماردی گئی




منیلا: (06 اپریل 2020)فلپائن میں کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق63 سالہ شخص نشے میں تھا اور اس نے پولیس چوکی پر مامور اہلکاروں کو دھمکی دی تھی۔ ہلاک ہونے والے شخص نے کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے منہ پر ماسک نہیں پہنا تھا، پولیس اہلکاروں نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت تو اس نے مشتعل انداز میں تیز دھار آنے سے حملہ کیا۔

بزرگ کو سمجھانے والے پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں گولی چلائی جو موت کا سبب بنی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندی نہ کرنے پر شہری کو گولی ماری گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگو دوٹرٹے نے حکم جاری کر رکھا ہے کہ قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں