مقبوضہ کشمیر میں 2 بھارتی اہلکاروں نے خودکشی کرلی




سری نگر: (06 اپریل 2020) ہٹلر مودی کے وحشیانہ اقدامات سے بھارتی فورس کے اہلکار بھی تنگ آگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں دو اہلکاروں نے موت کو گلے لگا لیا۔

ضلع باندی پورہ اور سمبا میں تعینات دو بھارتی اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

ضلع باندی پورہ میں ساتندرہ کمار ٹومر نے دوران ڈیوٹی فوجی کیمپ میں جبکہ ضلع سمبا میں 40سالہ مکھن لال نامی بھارتی فوجی نےبھی فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے اپنی جان کا خاتمہ کرلیا۔

سال 2007سے اب تک ہٹلر مودی سے پریشان 449بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں