کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا




لندن: (7 اپریل 2020) کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت بگڑ گئی۔ آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔

کورونا وائرس سے جنگ لڑنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت بگڑ نے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بورس جانسن نے اسپتال سے ہی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کابینہ میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔ جس کے دوران ان کی حالت بگڑنے لگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جونسن کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے اور اس کے لیے انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دس روز قبل ہی برطانوی وزیراعظم میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے شروع ہوئی تھیں۔ حال ہی میں انہیں اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا۔ وزیر خارجہ ڈومنِک راب، وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں ذمے داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی زندگی بچانے کے لیے ان کی طبی ٹیم کی مدد کریں گے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی حکومت یہ دیکھے گی کہ وہ جانسن کے ڈاکٹروں کی مدد کیسے کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں