دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 74 ہزار 728ہوگئی




دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 74 ہزار 728ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار 631 ہوگئی ہے۔ 2لاکھ 86 ہزار 400 سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکا میں مزید باہتر افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد دس ہزار نو سو اکیاسی تک پہنچ گئی ہے۔ تین لاکھ سڑسٹھ ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اسپین میں ایک لاکھ چھتیس ہزار چھ سو پچہتر سے زائد افراد متاثر ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہزار تین سواکتالیس ہوگئی۔ اٹلی میں ایک لاکھ بتیس ہزار پانچ سو سینتالیس افراد متاثر اور اموات کی تعداد سولہ ہزار پانچ سو تئیس ہوگئی۔ جرمنی میں ایک لاکھ تین ہزار سے زائد متاثر ہیں، ایک ہزار آٹھ سو دس اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں اٹھانوے ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ اموات آٹھ ہزار نوسوگیارہ سے زائد ہوگئیں۔ چین میں اکیاسی ہزار سات سو چالیس متاثر، اموات تین ہزار تین سو اکتیس ہوگئیں۔ ایران میں ساٹھ ہزار پانچ سو سے زائد متاثر، اموات کی تعداد تین ہزار سات سو انتالیس ہوگئیں۔ برطانیہ میں اکیاون ہزار چھ سو سے زائد متاثر، اموات پانچ ہزار تین سو تہتر ہو گئیں، ترکی میں تیس ہزار سے زائد متاثر ہیں چھ سو اننچاس اموات ہوچکی ہیں۔

سوئٹزر لینڈ میں اکیس ہزار چھ سو ستاون سے زائد متاثر، اموات کی تعداد سات سو پینسٹھ ہوگئی ہے۔ بیلجیم میں بیس ہزار آٹھ سو چودہ متاثر،اموات کی تعداد ایک ہزار چھ سو بتیس ہوگئی۔ ہالینڈ میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد متاثر، اموات ایک ہزار آٹھ سو سڑ سٹھ ہوگئیں۔ کینیڈا میں سولہ ہزار چھ سو سے زائد متاثر، اموات تین سو تئیس ہوگئیں۔ آسٹریلیا میں پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے متاثر، اموات چھیالیس ہوگئیں۔ سعودی عرب میں دو ہزار چھ سو سے زائد متاثر، اموات اڑتیس ہوگئیں۔انڈیا میں چار ہزار سات سو اٹہتر سے زائد متاثر اور اموات ایک سو چھتیس ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں