افغان طالبان کا قیدیوں کی رہائی پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان




کابل: (07 اپریل 2020) افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی پر افغان حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق قطری دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کابل میں ان کی ٹیم قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں حصہ نہیں لے گی۔

سہیل شاہین کا مزید کہنا ہے کہ ان کی تکنیکی ٹیم حکومت کے ساتھ بے نتیجہ ملاقاتوں میں شریک نہیں ہوگی کیونکہ قیدیوں کی رہائی کبھی کسی وجہ سے روکی جاتی ہے کبھی کسی وجہ سے۔

دوسری جانب رواں سال فروری میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے میں طے ہواتھا کہ امریکا کی قیادت میں غیرملکی فورسز طالبان کی جانب سے سیکیورٹی ضمانتوں کے بعد افغانستان سے چلی جائیں گی۔معاہدے کے تحت افغان حکومت نے پانچ ہزارطالبان قیدیوں کو رہا بھی کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں