کورونا وائرس: امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ریاستوں میں مزید 902 افراد ہلاک




واشنگٹن: (07 اپریل 2020) امریکامیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ریاستوں میں مزید 902 افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہزار 781 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا کے تمام ممالک میں کورونا وائرس کے سبب 78,114 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 13 لاکھ 79 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

دوسری جانب مہلک کورونا وائرس 209ممالک اور علاقوں تک پہنچ چکا۔ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 78ہزار 100سے تجاوز کرگئی، 13لاکھ 78ہزار سے زائد بیمار ہیں جبکہ دو لاکھ 94ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بدستور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی دواساز کمپنیوں سے کہاہے کہ وہ صحت یابی میں بورس جانسن کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں