امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی، ہائڈرو کلوروکوئین دوا کے ایکسپورٹ پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ




نئی دہلی: (07 اپریل 2020) بھارت نے امریکی صدر کی دھمکی کے بعد کورونا وائرس کے علاج میں کام آنے والی دوا ہائڈرو کلوروکوئین کےایکسپورٹ پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر دوا پرپابندی نہ ہٹائی گئی تو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی نے کورونا وائس کے خاتمے کے لئے دوا ہائڈرو کلوروکوئین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ یہ دوا بھارت بناتاہے۔ کورونا کے علاج میں کام آنے پر بھارت نے ہائڈرو کلوروکوئین سمیت تمام دواؤں کے ایکسپورٹ پر پابندی لگادی تھی۔

امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر نئی دہلی نے دوا نہیں دی تو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جاسکتی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ گودام میں اسٹاکس کی پوزیشن دیکھ کر دو امریکا کو ایکسپورٹ کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں