آئرلینڈ کے وزیراعظم بطور ڈاکٹر کورونا مریضوں کا علاج کریں گے




ڈبلن : (8 اپریل 2020) آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو ورادکر نے ملک کی ہیلتھ سروس میں خود کو ڈاکٹر کے طور پر رجسٹر کرا دیا ہے۔ وہ ہفتے میں ایک شفٹ میں طبی عملے کے ساتھ مریضوں کا علاج کیا کریں گے۔

لیو ورادکر سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے سات سال تک بطور ڈاکٹر کام کرچکے ہیں۔ وہ ڈبلن کے سینٹ جیمز اسپتال اور کونولی اسپتال میں پریکٹس کرتے رہے ہیں۔ ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیوورادکر نے ہیلتھ سروس ایگزیکٹو میں خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک شفٹ بطور ڈاکٹر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں