چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا




بیجنگ: (8 اپریل 2020) چین میں کوروناوائرس سے کوئی بھی ہلاکت نہ ہوئی۔ بیجنگ نے مہلک وائرس پر قابوپا لیا جبکہ حکام نے ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔

چینی حکام نے منگل کو پہلی مرتبہ کسی بھی شخص کے نئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کی رپورٹ دی ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بتیس ایسے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو دیگر ممالک سے واپس چین پہنچے تھے۔ یہ وائرس گذشتہ برس دسمبر میں ووہان میں سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد یہی شہر سب سے زیادہ متاثر رہا۔

چین میں کرونا وائرس کی بیماری کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار تین سو اکتیس ہوگئی۔ حکام نے لاک ڈاؤن ختم کرکے پروازیں بحال کردی ہیں۔ عوام کو آنے جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں