سرینگر: بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا




سرینگر: (8 اپریل 2020) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگری جاری۔ سفاک بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا میں ایک کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں ہٹلر مودی کی فوج کی سفاکیت تھم نہ سکی۔ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ضلع بارہ مولا کے سوپور گاؤں میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ ظالم بھارتی فوج نے ایک کشمیری کا گھر بھی تباہ کردیا۔ وادی کے دیگر اضلاع میں گھر گھرتلاشی اور جعلی آپریشن کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں