ٹویٹر کے شریک بانی کا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک بلین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان




کیلیفورنیا: (08 اپریل 2020) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک بلین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کسی بھی شخص کی ذاتی حیثیت میں دی گئی یہ سب سے بڑی امدادی رقم ہے۔جیک ڈورسی نے ایک بلین ڈالر کی مدد کا اعلان ٹویٹ کے ذریعے کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس وقت لوگوں کی مدد کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اوروہ اپنی زندگی میں ہی اس کے اثرات دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ شاید ان کے اس اقدام سے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ زندگی بہت چھوٹی ہے، تو کیوں نہ وہ سب کریں جو ہم کر سکتے ہیں۔

ڈورسی کا کہنا ہے کہ وبا کے اختتام کے بعد اس فنڈ کے ذریعے بچیوں کی پڑھائی اور صحت کو بہتر بنایا جا سکے گا، اور دنیا بھر میں لوگوں کی بنیادی انکم کو بہتر بنانے کی کوششوں پر لگایا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں