امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو امداد روکنے کی دھمکی




واشنگٹن: (08 اپریل 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کیلئے امریکی امداد روکنے کی دھمکی دی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نےکہا کہ عالمی ادارے کا جھکاؤ چین کی طرف ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے چین کے شفاف طرز عمل کی تعریف کی تھی۔ امریکا سمیت کئی ممالک چین میں ہلاکتوں کی تعداد پر شک و شبے کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک تیرہ ہزار کے قریب امریکی شہری ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں