کورونا وائرس: قرض نادہندگان کو عارضی طور پر فوری رہا کرنے کا حکم




ریاض: (08 اپریل 2020) سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود نے ایک شاہی فرمان کے ذریعےعدالتی فیصلوں اور احکامات پر عمل درآمد معطل کر دیا گیا ہے۔ قرض نادہندگان کو عارضی طور پر فوری رہا کا حکم بھی دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق فرمان کے تحت نجی حقوق کے سلسلے میں اُن قرض نادہندگان کو عارضی طور پر فوری رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جن کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حراست میں رکھا گیا تھا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ فرمان منگل کے روز جاری کیا گیا۔اسی طرح اُن عدالتی احکامات پر عمل درامد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جن میں بچوں کی اپنے علیحدہ ہو جانے والے والدین میں سے کسی ایک سے ملاقات کو ممکن بنایا گیا تھا۔

فیصلوں اور احکامات پر عمل در آمد متعلقہ کمیٹی کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مطلوب تمام تر احتیاطی اقدامات مکمل ہونے کے اعلان تک معطل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں