دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے




ویب ڈیسک: (08 اپریل 2020)عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہ پایا جا سکا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 87 ہزارسے زائد ہوگئی۔ 14لاکھ سے زائد بیمار ہیں جبکہ تین لاکھ سےزائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹے میں 938افراد ہلاک ہوئے اور مرنے والوں کی تعداد سات ہزار ستانوے ہوگئی۔ امریکا میں مزید تیرہ سو تہر افراد دم توڑ گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہزار سے زائد ہوگئی۔

ایران میں کورونا وائرس کے باعث ایک سو اکیس افراد جان سے گئے۔ مرنے والوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہوگئی۔اسپین میں چھ سو اٹھائیس افراد ہلاک، بیلجیم میں دو سو پانچ افراد ہلاک، اور ہلاکتوں کی تعداد بائیس سو سے زیادہ ہوگئی۔ ہالینڈ میں ایک سو سینتالیس افراد جان سے گئے اور ہلاکتوں کی تعداد بائیس سو سے زائد ہوگئی۔

بیس ہزار پانچ سو سے زائد بیمار ہیں۔بھارت میں اکیس روز کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سات سو تہتر نئے کیسسز کی تشخیص ہوئی اور مزید بتیس افراد دم توڑ گئے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چوہتر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں