اگلے دو سال کے دوران کورونا وائرس سے عالمی معیشت کے پانچ ہزار ارب ڈالر ڈوب جائیں گے




نیو یارک: (09 اپریل 2020) امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو سال کے دوران کورونا وائرس عالمی معیشت کے پانچ ہزار ارب ڈالر ڈوب جائیں گے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق یہ خسارہ جاپان کی سالانہ پیدوار سے زیادہ ہوگا ۔موجودہ صورتحال کی وجہ سے انیس سو تیس کے بعد عالمی معیشت گہری کساد بازاری سے دوچار ہے۔ اس وبائی امراض کی وجہ سے حکومتیں کاروبار بند کررہی ہیں جبکہ اقوام ، گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق معاشی بحران سر چڑھ کر بول رہا ہے اور آنے والے دن اور زیادہ بھیانک ہوسکتے ہیں ۔ امکان غالب ہے کہ عالمی معیشت کے پانچ ہزار ارب ڈالر اسی کورونا وائرس کی وجہ سے ڈوب جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں