کورونا وائرس: دنیا بھر میں 95 ہزار زندگیاں نگل گیا




ویب ڈیسک:(10اپریل 2020) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پچانونے ہزار سات سو اڑتیس افراد کو نگل لیا ہے،متاثرین کی تعداد بھی سولہ لاکھ چار ہزار نو سو تک جاپہنچی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں سولہ ہزار چھ سو ستانوے تک جاپہنچی ہے جبکہ چار لاکھ اڑسٹھ ہزار آٹھ سو ستاسی افراد کورونا کا شکار ہیں،اٹلی کے بعد یہ تعداد سب سے بڑی تصورکی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں اب تک اٹھارہ ہزار دو سو اناسی افراد کورونا کی وجہ سے موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تینالیس ہزار چھ سو چھبیس رپورٹ ہوئی ہے۔

ادھر اسپین میں بھی کورونا کی دہشت برقرار ہے جہاں مزید چھ سو پچپن اموات کے بعد تعداد پندرہ ہزارچا سو سینتالیس ہوچکی ہے ،اسپین میں کورونا وائرس کے مریض امریکا کے بعد سب سے زیادہ ایک لاکھ ترپن ہزار دو سو بائیس ہیں ۔

جرمنی میں بھی دو ہزار چھ سو سات افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ متاثرین ایک لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو پینتس ہیں، اسی طرح فرانس میں مزید تیرہ سو اکتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سترہ ہزارسات سو انچاس رپورٹ ہوئی ہے۔

فرانس میں مجموعی طور پر بارہ ہزار دو سو دس افراد ہلاک ہوئے ہیں،اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے،جہاں اب تک سات ہزار نو سو اٹھتہر ابدی نیند سوچکے ہیں اور متاثرین کی تعداد پینسٹھ ہزار ستتر بتائی جاتی ہے۔

ترکی میں بیالیس ہزار دو سو بیاسی افراد کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ اموات نو سو آٹھ رپورٹ ہوچکی ہیں، ایران میں چار ہزار ایک سو دس افراد کی زندگی کا چراغ کورونا کی وجہ سے بجھ چکا ہے ،بھارت میں چھ ہزار سات سو پچیس افرا د میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد دو سو ستائیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں