یورپ میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی




ویب ڈیسک:(11 اپریل 2020) کورونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچا رکھی ہے، اسپین میں ابتک ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ سولہ ہزار سے زائد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اٹلی میں ایک لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سو ستتر افراد متاثر ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار آٹھ سو اننچاس افراد ہلاک ہوگئے ۔

کورونا وائرس سے فرانس میں ایک لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو انہتر افراد متاثر ہیں اور تیرہ ہزار ایک سو ستانوے افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں،جرمنی میں ایک لاکھ بائیس ہزار افراد متاثر اور اموات کی تعداد دو ہزار سات سو چھتیس ہے ۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں اب تک تہتر ہزار سات سو اٹھاون متاثر ہوئے جبکہ آٹھ ہزار نو سو اٹھاون افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، بیلجیم میں چھبیس ہزار چھ سو سے زائد متاثر ہیں اور تین ہزار سے اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں ۔

کورونا وائرس نے سوئٹزر لینڈ میں چوبیس ہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں اور ایک ہزار سے زائد لقمہ اجل بن گئے ہیں، نیدر لینڈ میں تئیس ہزار سے زائدافراد متاثر ہیں جبکہ دو ہزار پانچ سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

سویڈن میں تقریبا دس ہزار افراد وائرس سے متاثر ہیں اور آٹھ سو ستر اموات ہوچکی ہیں ،کینیڈ امیں بائیس ہزار ایک سو اڑتالیس متاثر ہیں جبکہ پانچ سو انہتر ہلاکتیں ہوچکی ہیں، آسٹریلیا میں چھ ہزار سے زائد متاثر ہیں پشاس سے زائد اموات ہوچکی ہیں، روس میں بارہ ہزار افراد متاثر ہیں اور ابتک چورانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ انڈیا میں سات ہزار چھ سو سے زائد ادفراد کورونا وائرس نےمتاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی تعداد دو سو اننچاس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں